سپریم کورٹ نے آج کرناٹک حکومت کو حکم دیا کہ تملناڈو کو دو ہزار کیوسک
پانی دیے جانے کا اس کا پہلے کا حکم اس معاملے کی اگلی سماعت تک نافذ رہے
گا۔جج دیپک مشرا کی قیادت والی ایک بنچ نے
کہا کہ اس معاملے میں عدالت کا
سابقہ حکم نافذ رہے گا جس میں کرناٹک حکومت کو کاویری دریا کا دو ہزار
کیوسک پانی تمل ناڈو کو دینے کی ہدایت دی گئی تھی۔اس معاملے کی اگلی سماعت 11 جولائی کو ہوگی۔